ساہیوال،قتل کے مقدمہ میں تفتیشی افسر ، محرر کو 14یوم کے جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل بھیج دیا گیا

منگل 24 اپریل 2018 16:41

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) گرفتار را شی پولیس آفیسروں تھانہ ہڑ پہ کے قتل کے مقدمہ کے تفتیشی آفیسر غلام محیی الدین اور محرر شاہد حسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے 14یوم کے جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل بھیج دیا ۔دونوں آفیسر معطل کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوموار کی رات کو ہڑ پہ کے ہوٹل سے مقدمہ قتل کے مدعی محمد اسلم نے 32ہزار رو پے رشوت لیتے ہوئے تفتیشی آفیسر غلام محیی الدین ،سب انسپکٹر اور تھانہ ہڑ پہ کے محرر شاہد حسین کو اینٹی کر پشن ساہیوال کی ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ حماد رضا کی قیادت میں چھا پہ مار کر رنگے اہتھون گرفتار کر لیا تھا اور بعد میں تھانہ سول لائن کی حوالات میں بند کر کے دونوں ملزموں کے خلاف مقدمہ 161ت پ اور 5.2/47پی سی اے درج کر لیا تھا ۔

سب انسپکٹر غلام محیی الدین اور محرر شاہد حسن کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا ہے اور انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔