معروف گلوکارہ کا اپنا بھائی اس کی 2 بیٹیوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 24 اپریل 2018 16:24

معروف گلوکارہ کا اپنا بھائی اس کی 2 بیٹیوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2018ء) قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق معروف پشتو گلوکارہ نازیہ اقبال کا حقیقی بھائی نازیہ اقبال کی 2 بیٹیوں کو کئی عرصے سے زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔پولیس کے مطابق گلوکارہ نازیہ اقبال اپنے کام کی وجہ سے مصروف رہتی ہے۔اور اس کا شوہر بھی بیرون ملک مقیم ہے۔اس لیے گلوکارہ نے اپنی دونوں بیٹیوں کو اپنے بھائی کے حوالے کیا ہوا تھا۔

جو اپنی دونوں بھانجیوں کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

(جاری ہے)

حقیقی بھائی ہونے کی وجہ سے گلوکارہ کو کبھی بھی اپنے بھائی پر شک نہیں ہوا تا ہم ایک روز گلوکارہ نے خود اپنے بھائی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔گلوکارہ نے ملزم کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا بھائی افتخار اس کی 12 سالہ اور 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرتا رہا۔ملزم افتخار دونوں بچیوں کو قتل کر دینے والی ویڈیوز دکھا کر دھمکاتا تھا کہ اگر کسی کو بتایا تو تمھیں بھی ایسے ہی قتل کر دوں گا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے متاثرہ بچیوں کا میڈیکل بھی کرا لیا جسے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے پنجاب فرانزک لیب بھجوا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :