کراچی ،کلفٹن میں پولیس مقابلے میں 2ملزمان ہلاک،مغوی بچہ بازیاب

منگل 24 اپریل 2018 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) کراچی کے علاقے کلفٹن میں پولیس مقابلے میں 2ملزمان ہلاک جبکہ مغوی بچے کو بازیاب کرالیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ساؤتھ سرفراز انور کے مطابق ساحل تھانے کی حدود میں پولیس نے ٹنٹڈ گاڑی کو رکنے کا اشارہ کی اتو ملزمان نے گاڑی بھگادی ۔ملزمان نے راستے میں گاڑی سے ایک بچے کو بھی اتارا ۔بچے کو منگل کی صبح ڈیفنس سے ہی اغوا کیا گیا تھا ۔پولیس کے تعاقب کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جوابی کارروائی میں 2اغوا کار ہلاک ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکا ر بھی زخمی ہوا ۔ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔