سندھ ہائیکورٹ نے شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروین شاہ کے خلاف نیب تحقیقات سے متعلق نیب کو ایک ماہ کی مہلت دیدی

منگل 24 اپریل 2018 16:53

سندھ ہائیکورٹ نے شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروین شاہ کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروین شاہ کے خلاف نیب تحقیقات سے متعلق نیب کو ایک ماہ کی مہلت دیدی۔ دو رکنی بینچ کے روبرو شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروین شاہ کے خلاف نیب تحقیقات سے متعلق سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر نیب نے موقف اختیار کیا پروین شاہ کے خلاف انکوائری اب تحقیقات میں تبدیل کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پروین شاہ کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تحقیقات سکھر سے کراچی منتقل کرنے سے پرشانی کا سامنا ہے۔ کیس کراچی منتقل کر کے میرے موکل کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ پراسیکیوٹر نیب نے موقف اپنایا پروین شاہ کے خلاف مشکوک بینک ٹرینزیکشن اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ حتمی رپورٹ کے لیے مزید مہلت دی جائے۔ عدالت نے ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔