پنجگور،تحصیل پروم میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

منگل 24 اپریل 2018 17:05

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) پنجگور سرحدی علاقے تحصیل پروم میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق مقتولیں باپ بیٹے بتائے جاتے ہیں تفصیلات کے مطابق پنجگور شہر سے 80 کلومیٹر دور سرحدی گائوں پروم میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے انور ولد قلندر اور ان کے دوبیٹوں رحیم اور زاہد کو قتل کردیا لیویز ذرائع کے مطابق انور ولد قلندر کو سبزل بازار کے قریب اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے بیٹوں کے ہمراہ قریبی کھیتوں میں شکار کے لیے نکلے تھے کہ اسی دوران گاڑی میں سوار مسلح افراد نے انھیں نشانہ بنایا انور قلندر اور اس کا ایک بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بیٹے نے اسپتال میں دم توڑدیا ملزمان واقعہ کے بعد مقتول کی گاڑی بھی ساتھ لے کر فرار ہوگئے دریں اثنا پنجگور کے علاقے چتکان رخشان ندی میں تین راکٹ فائر ہوئے جو ندی میں بکرا پیڑی کے قریب گر کرزور دار دھماکوں سے پھٹ گئے پولیس کے مطابق راکٹ گرنے سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا ۔