گوادر پولیس نے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، زیر زمین چھپائی گئی 500 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد

منگل 24 اپریل 2018 17:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) گوادر پولیس نے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی زیر زمین چھپائے گئے 500 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق منگل کو گوادر پولیس نے خفیہ اطلاع پر مبنی کاروائی کرتے ہوئے زیر زمین چھپائی گئی 150 ملین روپے مالیت کی 500 کلو گرام چرس برامد کرلی پولیس کے مطابق برآمد ہونیوالی منشیات سمندری راستے سے بیرون ممالک اسمگل کی جانی تھی ۔

متعلقہ عنوان :