وفاقی حکومت نے آزادکشمیر کے ترقیاتی فنڈز کیلئے چوتھی سہ ماہی کی رقم جاری کردی

منگل 24 اپریل 2018 17:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) وفاقی حکومت نے آزادکشمیر کے ترقیاتی فنڈز کیلئے چوتھی سہ ماہی کی رقم جاری کردی۔محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2017-18کے لیے مختص کردہ فنڈز کی چوتھی سہ ماہی ( اپریل تا جون2018 ( کی قسط 6 ارب 6کروڑ روپے کی رقم جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے مطا بقاً فنڈز متعلقہ محکمہ جات کو ریلیز کر دیے ہیں۔ فنڈز کی بروقت ریلیز سے آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبہ جات کے لیے رواں مالی سال کے مالی و مادی اہداف حاصل ہو سکیں گے۔ پریس ریلیز کے مطابق رواں مالی سال کے لیے مختص شدہ جملہ ترقیاتی فنڈز کی بر وقت واگذار ی پر آزاد کشمیر کی عوام اور حکومت نے وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وفاقی حکومت کا یہ اقدام آزاد جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی میں حکومت پاکستان کی دلچسپی کا عکاس ہے۔

متعلقہ عنوان :