سوئی گیس کے کمرشل صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے اور اضافی بل بھجوانے کا فیصلہ واپس لیا جائے،راولپنڈی چیمبر

منگل 24 اپریل 2018 17:05

سوئی گیس کے کمرشل صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے اور اضافی بل بھجوانے کا ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) راولپنڈی سمال چیمبرنے کہا ہے کہ سوئی گیس کے کمرشل صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے اور اضافی بل بھجوانے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرزاینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر ندیم شیخ نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سوئی گیس کے لاکھوں کمرشل صارفین پر اضافی بلوں کا بوجھ ڈال دیا گیا جس سے چھوٹی صنعتوں سے وابستہ افراد میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

سوئی نادرن گیس کمپنی کی جانب سے لاکھوں کمرشل صارفین کو 2 ماہ کے اکھٹے بل بھجوانے کے ساتھ ساتھ ان پر آر ایل این جی چارجز بھی لگائے گئے ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی کی مد میں بھی اضافی رقم لگا کر بلوں میں شامل کر دی گئی ہے جس سے بلوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے اور کمرشل صارفین کے لئے ادا کرنا انتہائی مشکل ہے ۔ندیم شیخ نے کہا کہ سوئی گیس کے بلوں میں اضافہ نا مناسب ہے لہذا اس کوواپس لیا جائے اور پرانے ریٹ پر بل بھجوائے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :