جنید جمشید کے بیٹے بابر جنید رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

خوشی کے موقع پر اپنے چاہنے والوں کو ایسا سرپرائز دیدیا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 اپریل 2018 16:34

جنید جمشید کے بیٹے بابر جنید رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2018ء) : معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید کے بیٹے بابر جنید رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔بابر جنید کی شادی ماہ نور غزنوی سے ہوئی۔ ان کی شادی کی تقریبات کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی گردش کرتی رہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔ لیکن آج ہی جنید جمشید کے صاحبزادے بابر جنید نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ، اس ویڈیو میں انہیں اپنی نئی نویلی دلہن کے لیے گانا گاتے ہوئے دیکھا گیا۔

بابر اپنی اہلیہ کے ساتھ بیٹھے ان کے لیے ''یہ شام'' گانا گا رہے تھے جبکہ ان کی اہلیہ پاس بیٹھی شرما رہی تھیں ، اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر دو ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اس ویڈیو پر لوگوں نے نئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ کچھ ناقدین نے جنید جمشید کے صاحبزادے کو گانا گانے پر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

انسٹا گرام پر اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

Yeh Shaam Phir Nahi Ai Gi...

A post shared by Babur Junaid Jamshed (@baburjunaidjamshed) on