Live Updates

تحریک انصاف نے ق لیگ کی 2 وکٹیں گرا دیں

منحرف ق لیگی رہنماء ڈاکٹرعظیم الدین لکھوی اور ہاشم ڈوگرکا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان،عمران خان نے خیر مقدم کیا۔ میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 24 اپریل 2018 16:35

تحریک انصاف نے ق لیگ کی 2 وکٹیں گرا دیں
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 اپریل 2018ء) : مسلم لیگ ق کے منحرف رہنماء ڈاکٹرعظیم الدین لکھوی اور ہاشم نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ان کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق این اے 140قصور میں ضمنی الیکشن کے امیدوار ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیا ل کیا گیا۔اس موقع پرڈاکٹرعظیم الدین لکھوی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی کے ساتھ ہاشم ڈوگر نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ان دونوں کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔واضح رہے ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی نے این اے 140میں آزاد حیثیت میں ضمنی الیکشن میں حصہ بھی لیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات