حکومت بھٹو دشمنی میں اندھی بن چکی،نیئربخاری

منگل 24 اپریل 2018 17:11

حکومت بھٹو دشمنی میں اندھی بن چکی،نیئربخاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومت بھٹو دشمنی میں اندھی بن چکی ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن ختم ہونے کی ذمہ دار حکومت ہے،حکومت یونیورسٹی کے طلبہ کے مستقبل سے نہ کھیلے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہید بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی رجسٹریشن منسوخ ہونے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن ختم ہونے کی ذمہ دار حکومت ہے،حکومت شہید بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ کے مستقبل سے نہ کھیلے،حکومت نے جانتے بوجھتے یونیورسٹی کے آئینی میڈیکل کالج کو الگ کیا،فیڈرل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو الگ کرنے کا حکومتی مقصد بھٹو یونیورسٹی کو ختم کروانا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بھٹو دشمنی میں اندھی بن چکی ہے،شہید بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کی واحد سرکاری یونیورسٹی ہے،پی ایم ڈی سی طلبہ دشمن کھیل کا حصہ نہ بنیں،پیپلز پارٹی نے اسلام آباد کی عوام کو میڈیکل یونیورسٹی دی،پیپلز پارٹی طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیگی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیڈرل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو دوبارہ یونیورسٹی کا آئینی کالج بنا کر ادارے کو بچایا جائی۔