لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، 2 خواتین سمیت3 افراد زخمی

سالہ نسرین 38سالہ فرصیلہ اور 28 سالہ نوجوان محمد عزیز درانی مظفرآباد کے سول ہسپتال منتقل،پاک فوج کی جوابی کاروائی میں بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں

منگل اپریل 17:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 خواتین سمیت3 افراد شدید زخمی ہو گئے جنھیں ابتدائی طبعی امداد فراہم کرنے کے لئے مظفرآباد کے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز بزدل بھارتی فوج نے ل ائن آف کنٹرول کے علاقے بٹل منڈھول اور دھرم سیال میں شہری آبادی کو بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گھروں میں کام کرنے والی45 سالہ نسرین 38سالہ فرصیلہ اور 28 سالہ نوجوان محمد عزیز درانی شدید زخمی ہو گیا جنھیں فوری طور ابتدائی طبعی امداد فراہم کرنے کے لئے مظفرآباد کے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا پاک فوج کی جوابی کاروائی میں بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں ۔

متعلقہ عنوان :