کھوئی رٹہ، لائن آف کنٹرول بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، 21سالہ لڑکی زخمی،پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی

منگل 24 اپریل 2018 17:30

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر انڈین کی آرمی بلااشتعال فائرنگ، 21سالہ لڑکی زخمی، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی ، تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے گائوں درکوٹی کراس پر بلااشتعال فائرنگ کی دشمن نے سول آباد کو نشانہ بنایا فائرنگ سے مہوش دختر خالد قوم مغل ساکن درکوٹی کراس عمر 21سال شدید زخمی ہو گئی زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال لایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کوٹلی ریفر کر دیا پاک آرمی نے دشمن کی فائرنگ کا دندان شکن جواب دیا جس سے دشمن کی گن خاموش ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :