کراچی ،لکڑی کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

منگل 24 اپریل 2018 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) منگل کی صبح نیوکراچی کے علاقے گودھرالکڑی کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اوردیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کواپنی لپیٹ میں لے لیاآگ کے شعلیل آسمان پربلندہونے لگے ،آگ لگنے کی اطلاع پرپولیس حکام ،فائربریگیڈاورایمبولینس کودی گئی جس پرفائربریگیڈنے موقع پرپہنچ کرآگ بجھانے کاعمل شروع کردیافائربریگیڈعملے نے 3گھنٹے کی جدوجہدکے بعدآگ پرقابوپالیاجبکہ کولنگ کاعمل شروع کردیاگیا،فائربریگیڈحکام کاکہناہے کہ آگ بجھانے کے عمل میں فائربریگیڈکی 6گاڑیوںنے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق واقعے میں لاکھوںروپے کاسامان جل کرخاکسترہوگیاجبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی کولنگ کاعمل مکمل ہونے کے بعدوجوہات سامنے آئیںگی۔

متعلقہ عنوان :