مقبوضہ کشمیر : پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک نوجوان شہید

منگل اپریل 17:30

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجیوںنے نوجوان کو ضلع میں ترال کے علاقے گوئی ٹینگو لام میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں اجے کمار نامی ایک بھارتی فوجی اوربھارتی پولیس کا ایک اسپیشل پولیس آفیسر لطیف گوجری ہلاک ہوگیاتھا۔ادھر بھارتی فورسز کے اہلکاروںنے ترال قصبے میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پیلٹ گن او ر آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔