Live Updates

تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی

منگل 24 اپریل 2018 17:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق الیکشن کمیشن نے نرسز سمیت ہسپتالوں کے عملے کو بھی الیکشن ڈیوٹی پر مامور کرنے سے الیکشن ڈیوٹی پر مامور کرنے سے علاج معالجہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے لئے ہسپتالوں کے سٹاف کو بھی ڈیوٹی پر لگا دیا ہے ان میں جنرل ہسپتال کی 360 نرسز اور 363 دیگر ملازمین جن میں لیب ٹیکنیشنز، آپریشن تھیٹر اسسٹنٹ اور دیگر شعبوں کے اہلکار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ دیگر ہسپتالوں سے بھی الیکشن ڈیوٹی کے لئے سٹاف مانگا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد کے مقابلے میں نرسز سیمیت پیرامیڈیکس کی پہلے سے کمی کا سامنا ہے اب الیکشن ڈیوٹی پر بڑی تعداد مین نرسز اور عملے کو مامور کرن سے صورتحال مزید بدتر ہونے کا خدشہ ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات