ایوشمان کھرانہ ہدایتکار ہنسل مہتا کی نئی فلم کا حصہ ہوں گے

منگل اپریل 16:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار ایوشمان کھرانہ ہدایتکار ہنسل مہتا کی نئی فلم کا حصہ ہوں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ہنسل مہتا ان دنون راج کمار رائو کے ساتھ فلم امیرتا کی عکسبندی میں مصروف ہیں اس کے ساتھ ہی وہ اپنی نئی فلم پر کے سکرپٹ پر کام کر رہے ہیں جس کے لئے انہوں نے ایوشمان کھرانہ سے رابطے بڑھا لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایوشمان کھرانہ سانیا ملہوترا کے ساتھ فلم بدھائی ہو میں اور سری رام راگھوان کی فلم شوٹ دی پیانو پلیئر میں بھی نظر آئیں گے۔۔

متعلقہ عنوان :