Live Updates

پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کون تحریک انصاف نے تین نام تجویز کر لئے

ڈاکٹر سلمان شاہ،شاہد کاردار اور طارق کھوسہ کے نام شامل ،ذرائع

منگل 24 اپریل 2018 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے تین نام تجویز کرلئے ہیں تجویز کئے گئے ناموں میں ڈاکٹر سلمان شاہ،شاہد کاردا ر اور طارق کھوسہ کے نام شامل ہیں اس سلسلے میں تحریک انصاف ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمود الرشید نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں سے مشاورت کے بعد یہ نام تجویز کئے ہیں واضح رہے کہ آئین کے تحت قومی اسمبلی کی طرح صوبوں میں بھی قائد ایوان اور قائدحزب اختلاف باہمی مشاورت کے بعد نگران وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کرتے ہیں جس کی نگرانی میں صوبائی کابینہ تشکیل پاتی ہے اور عام انتخابات کرائے جاتے ہیں یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونے میں ایک ماہ باقی رہ گیا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت اور اپوزیشن جماعتیں وفاق اور صوبوں میں باہمی مشاورت سے نگران سیٹ اپ کی تشکیل کیلئے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر پائیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات