وزیر اعلیٰ شہباز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ

منگل اپریل 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف منگل کی صبح اچانک اسلام آباد روانہ ہوگئے وزیراعلیٰ پنجاب علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہوئے جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہوئے ہیں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب اسلام آباد میں ضروری ملاقاتیں کرنے کے بعد شام گئے واپس لاہور پہنچ گئے۔