اسلام آباد میں پاسپورٹ پرنٹنگ تاخیر کا شکار،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

منگل اپریل 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) حج بیت اللہ کے ایام کے آغاز کے ساتھ ہی عازمین حج کیلئے پاسپورٹ کا اجراء مشکل ہو کر رہ گیا اور وہ پاسپورٹ جو انہیں ایک ہفتہ میں ڈیلور کیا جانا تھا تو اس پاسپورٹ کو ایک ماہ میں ڈیلور کیا جارہا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کی اسلام آباد میں پرنٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر پیدا ہو رہی ہے جیسے ہی پاسپورٹ کی پرنٹنگ کا کام شروع کردیا جائیگا ڈلیوری کی رفتار تیز کر دی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :