Live Updates

عمران خان لاہور پہنچ گئے،داتا دربار پر حاضری،باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

بھاٹی چوک،شاہ عالم چوک ،شیرانوالہ گیٹ پر رکنیت سازی کا دورہ ،مختصر خطاب کیا

منگل 24 اپریل 2018 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان گزشتہ صبح تقریبا آٹھ بجے لاہور پہنچے لاہور پہنچنے کے بعد پی ٹی آئی کے سربراہ نے گریٹر اقبال پارک میں انتیس اپریل کو منعقد کئے جانے والے جلسہ میں شرکت کے حوالے سے لاہور کے عوام کو متحرک کرنے کیلئے باقاعدہ اپنی رابطہ مہم کا آغاز کیا عمران خان نے رابطہ مہم سے قبل مزار داتادربار پر حاضری دی جہاں انہوں نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کے بعد ملک کی سلامتی و استحکام کیلئے دعا کی جہاں سے انہوں نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرتے ہوئے ایک ریلی کی قیادت کی عمران خان نے سب سے پہلے بھاٹی چوک میں موجود پارٹی ورکروں سے مختصر خطاب کیا عمران خان کیلئے بھاٹی چوک میں باقاعدہ کنٹینر لگا کر ایک سٹیج بنایا گیا تھا عمران خان بھاٹی چوک پر پارٹی ورکروں سے خطاب کے بعد شاہ عالم چوک روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے پارٹی کی رکنیت سازی کے کیمپ کادورہ کیا اور وہاں پر موجود پارٹی ورکروں کی کثیر تعداد سے اظہار خیال کیا جس کے بعد پی ٹی آئی کے سربراہ ایک ریلی کی قیادت کرتے ہوئے شیرانوالہ گیٹ روانہ ہوگئے شیرانوالہ گیٹ میںقائم کئے گئے پارٹی کے رکنیت سازی کیمپ کا دورہ کرنے کے بعدعمران خا ن موچی دروازہ پہنچے جہاں انہو ں نے رکنیت سازی کیمپ کادورہ کرنے کے بعد بیرون موچی دروازہ کے جلسہ گاہ میں پارٹی ورکروں اور لاہور کے عوام سے خطاب کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات