گانے پیسہ یہ پیسہ میں خود کو بہترین ڈانسر تصور نہیں کر سکتی، مادھوری

منگل 24 اپریل 2018 16:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کہا ہے کہ فلم ٹوٹل دھمال کے گانے پیسہ یہ پیسہ میں خود کو بہترین ڈانسر تصور نہیں کر سکتی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مادھوری ڈکشٹ نے فلم ٹوٹل دھمال میں 80کی دہائی میں بننے والی فلم قرض کے گانے پیسہ یہ پیسہ کو دوبارہ تخلیق کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ فلم میں اس کلاسک نمبر کو شامل کیا گیا ہے ان کا کہنا ہے کہ گانے میں میں خود کو بہترین ڈانسر نہیں کہہ سکتی کیونکہ جاوید جعفری اور ارشد وارثی ایک پیشہ ور ڈانسر ہیںہاں یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ میں فلم میں بطور فی میل بہترین ڈانسر ہوں۔

گانا جاوید جعفری، ارشد وارثی، رتیش دیش مکھ، اجے دیوگن، اندرا کمار ، مادھوری ڈکشٹ، انیل کپور، سنجے مشرا اور پیتوباش پر فلمایا گیا ہے۔ فلم کے ہدایتکار اندرا کمار ہیں۔ فلم 7دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔۔

متعلقہ عنوان :