نیپرا کا بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 86 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان

منگل اپریل 16:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (((نیپرا))) نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 86 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے۔ نیپرا چیئرمین طارق سدوزئی کی سربراہی میں سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ردو بدل کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی ای) نے بجلی کی قیمتوں میں 44 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی۔تاہم نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بجلی کی ایک ماہ کے لئے 1 روپیہ 86 پیسے فی یونٹ سستی کرنے اعلان کردیا۔ نیپرا کے مطابق قیمت میں کمی مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی تاہم کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔۔