انگلش پریمیئر لیگ ، ایورٹن نے نیو کاسل کو 0-1 سے ہرا دیا

منگل 24 اپریل 2018 16:50

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) انگلش پریمیئر لیگ فٹبال کے میچ میں ایورٹن نے نیو کاسل کی ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک صفر سے ہرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں ایورٹن اور نیو کاسل کے درمیان مقابلہ ہوا، دونوں ٹیموں نے میچ کے آغاز سے ہی شاندار کھیل پیش کیا۔ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر خوب حملے کیے، بھرپور کوشش کے باوجود دونوں ٹیمیں پہلے ہاف میں گول نہ کر سکیں، ایورٹن کی ٹیم نے 51 ویں منٹ میں شاندار گول کر کے ایک صفر کی برتری حاصل کر لی، افتتاحی گول کے بعد کوئی ٹیم مزید سکور نہ کر سکی۔ ۔

متعلقہ عنوان :