شوبز نیوز*

بولی وڈ کے معروف کامیڈین اداکار راجپال یادیو کو6 ماہ قید ،11 کروڑ روپے جرمانہ یادیو کو عدالت نے 8 سال قبل 2010 میں ایک کاروباری شخص سے 8 کروڑ روپے قرض لینے، اسے واپس نہ کرنے سمیت 7 مختلف مقدمات میں قید اور جرمانے کی سزا سنائی

منگل 24 اپریل 2018 16:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) بولی وڈ کے معروف کامیڈین اداکار راجپال یادیو کو بھارتی دارالحکومت دہلی کی ایک عدالت نے قرض کی ادائگی کے لیے چیک بانس ہونے کے کیس میں 6 ماہ جیل قید اور 11 کروڑ روپے سے زائد جرمانے کی سزا سنادی۔راجپال یادیو کو عدالت نے 8 سال قبل 2010 میں ایک کاروباری شخص سے 8 کروڑ روپے قرض لینے اور اسے واپس نہ کرنے سمیت 7 مختلف مقدمات میں قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔

دہلی کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن میجسٹریٹ (اے سی ایم ایم) امت ارورا نے راجپال یادیو کی 50 ہزار کے مچلوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔خبر کے مطابق اداکار کو قرض کی ادائگی کے لیے چیک بانس ہونے سمیت 7 مختلف کیسز میں قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی، ساتھ ان کی اہلیہ اداکارہ پروڈیوسر رادھا یادیو کو بھی عدالت نے جرمانے کی سزا سنائی۔

(جاری ہے)

راجپال یادیو کی اہلیہ بھی ان کے ساتھ کیسز میں نامزد تھیں، دونوں میاں بیوی پر الزام تھا کہ انہوں نے 2012 میں بنائی گئی کامیڈی فلم اتا، پتہ، لاپتہ بنانے کے لیے لیا گیا قرض واپس نہیں کیا۔

دونوں میاں بیوی پر نگوشبل انسٹرومنٹس ایکٹ (این آئی ای) کی دفعہ 138 کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔ان پر یہ بھی الزام تھا کہ انہوں نے قرض کی ادائگی کے لیے جو بینک چیک دیے وہ بانس ہوگئے۔عدالت نے تمام مقدمات میں راجپال یادیو کو 6 ماہ قید اور مجموعی طور 11 کروڑ 20 لاکھ روپے جرمانے جب کہ ان کی اہلیہ رادھا یادیو کو صرف جرمانے کی سزا سنائی۔عدالت نے راجپال یادیو کی اہلیہ کو ہر کیس میں 10 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی۔قید اور جرمانے کی سزا پر اداکار نے دہلی کے اے سی ایم ایم کی عدالت میں درخواست دائر کی، جس نے ان کی ضمانت منظور کرلی۔دوسری جانب اداکار نے اعلان کیا کہ وہ اس کیس کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے۔۔

متعلقہ عنوان :