بھارتی سکھ یاتری امرجیت سنگھ کو بھارت ڈی پورٹ کردیا گیا

بیساکھی میلے میں شرکت کے بعد لاپتہ ہونے والا بھارتی سکھ کو متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخوپورہ میں اس کے فیس بک دوست کے گھر سے اپنی تحویل میں لیا

منگل اپریل 16:50

بھارتی سکھ یاتری امرجیت سنگھ کو بھارت ڈی پورٹ کردیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) بیساکھی میلے میں شرکت کے بعد 'لاپتہ' ہوجانے والے بھارتی سکھ یاتری امرجیت سنگھ کو محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخوپورہ میں اس کے ''فیس بک دوست' کے گھر سے اپنی تحویل میں لینے کے بعد بھارت ڈی پورٹ کردیا۔۔بھارتی شہر امرتسرکے محلہ نرنجن پورہ کا رہائشی 24 سالہ امرجیت سنگھ 12 اپریل کو خصوصی ٹرین کے ذریعے دیگر یاتریوں کے وفد کے ہمراہ واہگہ پہنچا تھا اور اسی رات حسن ابدال چلا گیا تھا، جہاں سے 15 اپریل کو وہ ننکانہ صاحب گیا اور اس کے بعد لاپتہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

امرجیت کی گمشدگی کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد شیخوپورہ کے رہائشی نوجوان عامر رزاق نے محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ سے رابطہ کیا اور بتایا کہ امرجیت سنگھ ان کے گھر پر ہے، جہاں سے سکھ یاتری کو تحویل میں لے لیا گیا۔واضح رہے کہ امرجیت سنگھ کی فیس بک پر شیخوپورہ کے شہری عامر رزاق سے دوستی تھی، یہی وجہ تھی کہ بیساکھی تہوار میں شرکت کے بعد وہ ننکانہ صاحب سے اپنے دوست سے ملنے شیخوپورہ چلا گیا تھا۔امرجیت سنگھ نے اپنے دوست عامر رزاق کو بتایا تھا کہ اس کے پاس 3 ماہ کا ویزہ ہے۔محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام کے مطابق امرجیت سنگھ کو آج واہگہ کے راستے بھارت ڈی پورٹ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :