سینئر سول جج کا نابالغ بچوں کووالدہ کے حوالے کرنے کا حکم

منگل 24 اپریل 2018 17:32

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) سینئر سول جج چوہدری افضال ثاقب کھنڈوعہ نے نابالغ بچے سمیل احمد اور سجیل احمد والدہ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ عدیلہ ناز نے دعوی حضانت براے نابالغان بر خلاف عبدالرحیم بذریعہ مختار خاص غلام زہرا دائر کر رکھا تھا جو عرصہ 2 سال سے مختلف عدالتوں میں زیر سماعت تھا ۔

(جاری ہے)

عدیلہ ناز نے اس سے پہلے دعوی سامان جہیز بھی دائر کیا تھا جس میں سامان واپس لینے کے بعد ایک لاکھ روپے کی ڈگری منظور ہوئی جس پر عدیلہ ناز سے مختار خاص غلام زہرہ ساکن سرگوجرہ نے ایگریمنٹ بذریعہ عدالت کیا کہ وہ بچوں کی پرورش کرے گی اور بچوں کو اعلی تعلیم بھی دلواے گی لیکن مختار خاض نے بچوں کو کسی ہاسٹل میں داخل کروا دیا جس پر فاضل جج نے بچے والدہ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

مدعیہ کی جانب سے کیس کی پیروی معروف قانون دان کامران مقبول ایڈوکیٹ نے کی۔

متعلقہ عنوان :