ڈیرہ مرادجمالی میں سوتیلے بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں کو قتل کردیا ،ملزم فرار

منگل اپریل 17:32

ہرنائی۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) ڈیرہ مرادجمالی کے قریب سوتیلے بیٹے نے اپنی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزم فرار ، فائرنگ کی وجہ گھریلو ناچاقی بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق منگل کو نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی کی حدود گوٹھ شاہ محمد جمالی میں گھریلو رنجش کی بناء پر ملزم غلام نبی نے اپنی سوتیلی ماں مسماة زرگل کو ٹی ٹی پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے اطلا ع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر لا ش کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے ملز م کی تلا ش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :