پولیس ملازمین کو ہیپا ٹائٹس سے بچاؤ کے لئے جلد ویکسنیشن کا عمل شروع کر دیا جائے گا،ڈی آئی جی نذیر احمد کرد

منگل 24 اپریل 2018 17:32

ڈیرہ مرادجمالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد رینج نذیر احمد کرد نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین کو صحت مند بنانے اور ہیپا ٹائٹس جیسے موزی مرض سے بچاؤ کے لئے جلد ویکسینیشن کا عمل شروع کر دیا جائے گا،رینج کے پانچوں اضلاع میں میڈیکل کیمپ لگا کر تمام ملازمین کے HBCٹیسٹ کرائے جائیں گے اور اس موذی مرض میں مبتلا ملازمین کا علاج بھی کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد رینج نذیر احمد کرد نے اپنے آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد رینج نذیر احمد کرد نے کہا کہ نصیر آباد ، جعفرآباد اور صحبت پور جیسے اضلاع میں آلودہ پانی کے استعمال اور سخت گرمی کے باعث ہیپاٹائٹس کا مرض زیادہ پایا جاتا ہے، پولیس ملازمین بھی عوام کے جان ومال کی تحفظ کے لئے سردی اور گرمی میں دن رات اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جس کے باعث بیشتر ملازمین BHC جیسے مہلک مرض میں مبتلا ہو رہے ہیںجس سے بچاؤ کے لئے تمام اضلاع میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جہاں پر ملازمین کیHBC کے مکمل ٹیسٹ اور ویکسین کیا جائیں گے اگر خدا نا خواستہ کسی ملازم میں اس مرض کی شناخت ہوجاتی ہے تو اس کے خون کے نمونے PCRکے لئے بھی لئے جائیں گے تاکہ ان کا علاج جلد اور بہتر طریقے سے کیا جا سکے اس حوالے سے تمام ایس ایس پی صاحبان کو بھی خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ وہ جلد میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر سکیںانہوں نے کہا کہ ملازمین کے صحت کا خیال رکھنا بھی محکمے کی اولین ذمہ داری ہے جسے پورا کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروکار لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :