پاکستان کے دورے پر نکلے کوئٹہ کے تھیٹر آرٹسٹ عبد اللہ النور کا نیشنل آرٹ گیلر ی کا دورہ

منگل 24 اپریل 2018 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) کوئٹہ کے آرٹیسٹ عبد اللہ النورنے نیشنل آرٹ گیلری کا دور کیا اور ڈائریکٹر جنرل سیّد جمال شاہ سے ملاقات کی۔ عبد اللہ النور امن کا پیغام لیکر پورے پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ اٴْنہوں نے کہا کہ میں فنکاروں کی طرف سے پاکستانی عوام اور پوری دٴْنیا کو پاکستان کی سیر کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ میرے اِس دورے کا مقصد پٴْر امن پاکستان اور پٴْر امن بلوچستان کا پیغام دینا ہے۔ اپنے اس دورے میں کوئٹہ سے لیکر خنجراب اور چترال سے کراچی تک تمام بڑے شہروں کودیکھو ں گا۔ میری عوام سے درخواست ہے کہ وہ آئے اور اپنے حسین ملک پاکستان کو دیکھیں اور یہاں کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوزہوں۔ یہاں کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔ ہمارے ملک کے بارے میں لوگوں کو غلط تاثر دیا گیا ہے جس کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ عبداللہ النور اپنے اس مشن کو پورا کرنے کے لئے موٹر سائکل پر نکلے ہیں۔