شہر کی تمام یونین کونسلز میں 07مئی کو پانچ روزہ پولیو مہم شروع ہو گی ،11مئی تک جاری رہے گی‘ڈپٹی کمشنر لاہور

منگل 24 اپریل 2018 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد نے کہا ہے کہ لاہورشہر کی تمام یونین کونسلز میں 07مئی کو پانچ روزہ پولیو مہم شروع ہو گی جوکہ11مئی تک جاری رہے گی۔ ۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں حصّہ لینے والی ٹیمیں گھر گھر جاکر پا نچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران 17 لاکھ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اور پولیو مہم میں4455ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے مناسب انتظامات کیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :