گزشتہ 70برس کے دوران ہم من حیث القوم اپنی اپنی حیثیتوں سے انصاف نہیں کرسکے‘زمر د یاسمین

ہم سب نے وطن عزیز کی خاطرملکر کام کرنا ہے ،پاکستان کی عزت و وقار کو بلند کرنے کیلئے یکجان دوقالب ہونا ہے ‘رکن اسمبلی

منگل 24 اپریل 2018 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ ہم سب پاکستانی ہیں اورپاکستان کا ہم پر بہت قرض ہے ، ہمیں اجتماعی کاوشوں اورانتھک محنت سے پاک دھرتی کایہ قرض چکانا ہے ۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ 70برس کے دوران ہم من حیث القوم اپنی اپنی حیثیتوں سے انصاف نہیں کرسکے۔

ہم نے اپنے بچوں کو وہ پاکستان نہیں دیا جو ان کا حق ہے ۔

(جاری ہے)

وطن کی مٹی آج بھی ہم سے سوال کررہی ہے ۔ 70برس میں ہماری ناکامیاں زیادہ اورکامیابیاںکم ہیں ۔پاکستان اگر آج پیچھے ہے تو اس کا ذمہ دار کوئی ایک نہیں بلکہ ہم سب ہیں -70برس گزرنے کے باوجود ہم آج بھی ایک دوسرے کے ساتھ دست و گربیاں ہیں ۔وطن عزیز کی مٹی ہم سے اپنا قرض چکانے کا سوال کررہی ہے - ہم سب نے وطن عزیز کی خاطرملکر کام کرنا ہے اورپاکستان کی عزت و وقار کو بلند کرنے کیلئے یکجان دوقالب ہونا ہے ۔آج بھی ہم ایک ہوجائیں تو پاکستان اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام ضرورحاصل کرے گا۔