مولانا فضل الرحمن نے ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کاسربراہی اجلاس 27اپریل کو طلب کر لیا

اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی اور بین الاقوامی صورت حال اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے غور،مجلس عمل کی رابطہ عوامی مہم کے حوالے سے فیصلے کیئے جائیں گے

منگل اپریل 17:28

مولانا فضل الرحمن نے ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کاسربراہی اجلاس 27اپریل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) متحدہ مجلس عمل کے سربراہ اورجے یو آئی کے مرکزی امیرمولانا فضل الرحمن نے ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کاسربراہی اجلاس 27اپریل کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور بین الاقوامی صورت حال اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے غور اور مجلس عمل کے رابطہ عوام مہم کے حوالے سے فیصلے کیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مولانا فضل الرحمن ،سنیٹر سراج الحق ،پرو فیسر ساجد میر ،پیر اعجاز ہاشمی،علامہ ساجد علی نقوی ،مولانا عبد الغفور حیدری،صاحبزادہ اویس احمد نورانی ،حاجی اکرم خان درانی ،رانا شفیق پسروری سردار محمد خان لغاری ، علامہ توقیر ضیا ،پیر محفوظ مشہیدی، شبیر حسین میسمی،علامہ عارف واحدی اور دیگر نے شریک ہوں گے متحدہ مجلس عمل 2 مئی کواسلام آباد کنونشن سنٹر میں قومی ورکرز کنونشن منعقد کر رہی ہے کنونشن سے متحدہ مجلس عمل کی مر کزی قیادت خطاب کرے گی اور آئندہ کا اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔