وہاب ریاض سے متعلق تشویش ناک خبر

منگل اپریل 17:50

وہاب ریاض سے متعلق تشویش ناک خبر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) پیسر وہاب ریاض سرجری کے سبب پاکستان کپ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔وہاب ریاض کو کافی عرصے سے ناک کے مختلف مسائل کا سامنا ہے جس سے نجات کیلیے آپریشن کا مشورہ دیا گیا جو28 اپریل کو ہوگا، اس کے بعد انھیں 2 سے ڈھائی ہفتے آرام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وہاب ریاض کو دورئہ برطانیہ کیلیے قومی کرکٹ ٹیم میں شامل نہیں کیاگیا۔ سلیکٹرز کے اس فیصلے پر خاصی تنقید ہوئی تھی۔25 اپریل سے شروع ہونے والے پاکستان کپ میں وہاب ریاض کو پنجاب کی نمائندگی کرنا تھی۔