جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی ‘

2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی ‘دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں

منگل 24 اپریل 2018 17:50

بٹل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2018ء) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فو ج نے فائرنگ سے 2خواتین سمیت 3افرادزخمی ہوگئے، پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔ایل او سی پر آج بھی بزدل بھارتی فوجیوں نے بیگناہ شہریوں کو نشانہ بنایا،فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لائن آف کنٹرول پر بھارت ایک بر پھر آؤٹ آف کنٹرول ہوگیا،آج بھی بزدل بھارتی فوجیوں نے بیگناہ شہریوں کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج نے بٹل منڈھول اور دھرم سال میں شہری آبادیوں پر اندھا دھندفائرنگ کی ،جس کے نتیجے میں 45سالہ نسرین،3سالہ فرمیلہ زخمی ہوگئیں۔بھارتی فوج نے ایک 28سالہ نوجوان کو بھی گولیوں کا نشانہ بنایا،تینوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں۔…

متعلقہ عنوان :