آزاد کشمیرسیکرٹریٹ ایجوکیشن سیکنڈری اینڈ ایلیمنٹری کے زیر اہتمام مشاعرہ (آکل) ہو گا

منگل اپریل 17:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) آزاد کشمیرسیکرٹریٹ ایجوکیشن سیکنڈری اینڈ ایلیمنٹری کے زیر اہتمام بیاد::ڈاکٹر صابر آفاقی وڈاکٹر افتخار مغل کشمیر مشاعرہ 2018کل 25اپریل بروز بدھ سہہ پہر 3بجے شاہ ہمدان آڈیٹوریم گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج عید گاہ روڈ مظفرآباد آزاد کشمیر جس میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے نامور شعرا:امجد اسلام امجد،عباس تابش،محبوب ظفر،قمر رضا شہزاد،کبیر اطہر،احمد حسین مجاول،رانا سعید دوشی،شکیل جاذب،مخلص وجدانی،ابراہیم گل،ناز مظفرآبادی،،ڈاکٹر آمنہ بہار،احمد عطاء اللہ،یامین،اعجاز نعمانی،اور فراز فارز بھی شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں فوکل پرسن سیکرٹریٹ سکول ساجدہ بہار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری تعلیم ایجوکیشن سکولز راجہ امجد پرویز کی ہدایت پر کشمیر مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس کے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں اور آج مشاعرہو گا۔

متعلقہ عنوان :