ْتحریک انصاف آزادکشمیر ضلع جہلم ویلی کے زیر اہتمام ممبر سازی کیمپ کا آغاز (کل) سے ہو گا

منگل اپریل 17:51

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر ضلع جہلم ویلی کی جانب سے کل 25اپریل 2018کو ممبر سازی کیمپ کا انقعاد کیا جا رہا ہے مرکزی نائب صدر اُمیدوار اسمبلی چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ کی دعوت پر مرکزی سنیر نائب صدر و سابق وزیر،خواجہ فاروق احمد اس کیمپ کا افتتاح کرینگے بعد ازاں ہٹیاں بالا میں پی ٹی آئی کے پبلک سیکریٹر یٹ کا افتتاح بھی کیا جائے گا.

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی اور مسلم کانفرنس کے درجنوں کارکنان پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر میں شامل ہو نگے پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے نائب صدر امیدوار اسمبلی چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ نے کہا تحریک انصاف میں نئے شامل کارکنان کو عزت احترام جائز مقام دینے کے ساتھ انکے حقوق کا بھر پور خیال رکھیں گے تحریک انصاف ایک نظریاتی تحریک اور نظریہ کا نام ہے تحریک انصاف کے کارکنان ووٹر سپورٹر کے لیے باعث فخر بات ہے کہ انکو عمران خان بیرسٹر سلطان محمود چودھری جیسی کرپشن سے پاک قیادت میسر ہے عمران خان نے جو عوام میں شعور اگائی بیدار کرنے عوام کو اپنے حقوق لینے اپنے حق کے لیے لڑنے آواز بلند کرنے کرپشن کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے جو جدوجہد جاری رکھی ہے وہ ناقابل فراموش قابل تحسین ہی.وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں تحریک انصاف عوامی طاقت کے ساتھ بر سر اقتدار اور عمران خان وزیراعظم ہونگی.عوام حقیقی معنوں میں تبدیلی محسوس کرینگیآزادکشمیر میں.بھی انشاء اللہ تحریک انصاف ایک بڑی عوامی طاقت کے طور پر سامنے آئے گی بھاری مینڈیٹ کی کشتی میں سوراخ کسی وقت بھی ڈوب سکتی ہے آزادکشمیر مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے اعتماد پر پورا نہیں اتر سکی