کشمیر کو سی پیک کا حصہ بنایا جائے ‘گلگت کو صوبہ بنانا تاریخی غلطی ہوگی اس کی کسی صورت حمایت نہیں کرتے ان کو ان کے حق دیئے جائیں

‘1974کے ایکٹ میں ترمیم کرکے گلگت بلتستان کی آئینی قانون حیثیت کو منوایا جائے پی پی پی آزاد کشمیر خواتین ونگ کی سیکرٹری اطلاعات شگفتہ نورین کاظمی کی پارٹی کارکنان سے بات چیت

منگل 24 اپریل 2018 17:51

ہٹیاںبالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2018ء) پی پی آزاد کشمیر خواتین ونگ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شگفتہ نورین کاظمی نے ہٹیاں بالا میں پارٹی کارکنان سے بات چیت کرتے ہو ئے کہاکہکہ کشمیر کو سی پیک کا حصہ بنایا جائے گلگت کو صوبہ بنانا تاریخی غلطی ہوگی اس کی کسی صورت حمایت نہیں کرتے ان کو ان کے حق دیئے جائیں 1974کے ایکٹ میں ترمیم کرکے گلگت بلتستان کی آئینی قانون حثیت کو منوایا جائے ریاست کے عوام اور ھکومت آزادکشمیرکوہرقسم کے تسلط سے آزادکرکے بناہر نکال کربااختیار بنایا جائے صوبے بنانے سے مسئلہ کشمیر کمزور ہوگا پی پی کے تمام بانی کارکنان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی قربانیوں اور نظریاتی جہدوجہدکو آگے لے کرچلیں گئے پی پی کو ختم کرنے والے خود ختم ہوجائیں گے ضیاء الحق کی باقیات پی پی کے انقلابی نظریات کا مقابلہ نہیں کرسکتیا ایکٹ 74پر کمیٹی پی پی کے دور میں بنائی گئی،پیکج تعلیمی ہم نے دیا جس پر موجودہ رول بیک کرنے کے علاوہ اپنا کرداراداکرنے سے بھی گریز نہیں کیا پی پی کی ھکومت نے میڈیکل کالجز،وویمن یونیورسٹی تعلیمی پیکج اہم شاہراٰن آئی ٹی یونیورسٹی کیمپس ،ہائیڈرل کے منصوبہ جات سائنس ماڈل کالجز کا قیام تمام تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کی ۔