بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید 4 ڈالر کی کمی ریکارڈ

منگل 24 اپریل 2018 18:02

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید 4 ڈالر کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں منگل کو مزید 4 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہو گیا ۔ آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق منگل کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1329 ڈالر سے گھٹ کر 1325 ڈالر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 59700 روپے سے گھٹ کر 59500 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 51171 روپے سے گھٹ کر 51000 روپے ہو گئی ۔ منگل کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں 10 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت میں 8.57 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں 10 گرام چاندی کی قیمت 790 روپے سے گھٹ کر 780 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 677.14 روپے سے گھٹ کر 668.57 روپے ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :