جے آئی یوتھ کنونشن 12 مئی کولیاقت باغ میں ہوگا

منگل 24 اپریل 2018 18:06

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ جے آئی یوتھ کنونشن 12 مئی کولیاقت باغ راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔ اس کنونشن سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی ڈویژن کے اُمراء اور جے آئی یوتھ کے عہدیداران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں جے آئی یوتھ پنجاب کے صدر بابر خان رُسل ،ْامیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی رورل شمس الرحمان سواتی ،ْ امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈ ی کوہسار سجاد احمد عباسی ،ْقائم مقام امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی شیخ مسعود احمد ،ْامیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آبادنصراللہ رندھاوا ،ْامیر جماعت اسلامی ضلع جہلم عبد الحمید جہلمی ،ْنائب امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک سردار امجد علی خان ،ْسابق امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال مولاناعبدالستار ،ْ جے آئی یوتھ راولپنڈی ڈویژن کے صدر اویس اسلم مرزا اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 12 مئی کو لیاقت باغ راولپنڈی کے مقام پر منعقد ہونے والے جے آئی یوتھ کنونشن کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر جے آئی یوتھ کنونشن کے انتظامات اور تیاریوں کے سلسلے میں انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔