پاکستانی اداکارہ و ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر لکھی کتاب مارکیٹ میں آنے کو تیار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 اپریل 2018 17:48

پاکستانی اداکارہ و ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر لکھی کتاب مارکیٹ میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2018ء) : پاکستانی اداکارہ و ماڈل قندیل بلوچ کی اچانک موت نے جہاں سب کو ششدر کردیا تھا وہیں قندیل بلوچ کے طرز زندگی اور ان کی موت کئی لوگوں کی توجہ کا مرکز بھی بنی ۔ یہی وجہ ہے کہ قندیل بلوچ کی زندگی پر ایک ڈرامہ ''باغی'' بھی بنایا گیا جس میں قندیل بلوچ کا کردار ملک کی نامور اداکارہ صبا قمر نے نبھایا۔

(جاری ہے)

اس ڈرامہ کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔ تاہم اب قندیل بلوچ کی زندگی پر ایک کتاب بھی آئندہ ماہ آنے کو تیار ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قندیل بلوچ کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی آئندہ ماہ 10 مئی 2018ء کو ہو گی۔ یہ کتاب خاتون صحافی صنم مہر نے تحریر کی ہے جس کا نام The Sensational Life & Death of Qandeel Baloch ہے۔ یہ کتاب 26 سالہ ماڈل فوزیہ عظیم عرف قندیل بلوچ کی زندگی کی کہانی ہے ۔

متعلقہ عنوان :