منشیات کے خلاف ٹی وی چینلزز اور سوشل میڈیا نے انسانی رویوں میں تبدیلی پیدا کی‘ سید ذوالفقار حسین

منگل 24 اپریل 2018 18:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) ادارہ علوم ابلاغیات پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ڈرگ ایڈوائزری ٹرینیگ حب کے اشتراک سے ذرائع ابلاغ اور منشیات کے موضوع پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر نوشینہ سلیم نے کی ۔ کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے بطور مہمان مقرر شرکت کی۔

اس موقع پر طالبات کی بٹری تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے اپنے لیکچر میں کہا کہ ذمہ درانہ صحافت نوجوانوں میں منشیات کے رحجان کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے ۔ ملک میں سافٹ اور ہارڈ ڈرگز کا استعمال کرنے والوں کی تعداد9 ملین سے زیادہ ہو چکی ہے اور منشیات کے استعمال میں نئے نئے رحجانات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سید ذوالفقار نے کہا کہ منشیا ت کے خلاف ذرائع ابلاغ حکومت، والدین، اساتذہ کو بہتر پیغام دے سکتے ہیں اخبارات ٹی وی چینلزز اور سوشل میڈیا نے انسانی رویوں میں تبدیلی پیدا کی ہے۔مضبوط خاندانی نظام کے انتشار، ماں باپ کی عدم توجہ اور ان کا احترام نہ کرنا ، نوجوانوں میں خود اعتمادی کا فقدان اور دوستوں کی بری دوستی منشیات کے استعمال کا سبب بن رہی ہے۔