شب برات پر قبرستانوں میں اسٹینڈ بائی جرنیٹر نصب کرکے بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائیگا ،سید نیئر رضا

منگل 24 اپریل 2018 18:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ شب برات کے حوالے سے قبرستانوں اور مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف جاری بلدیاتی انتظامات کو تیز کیا جائے اور اسے وقت مقررہ تک پایہ تکمیل تک پہنچا نے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قبرستانوں میں خار دار جھاڑیوں کی کٹائی آمد و رفت کے راستوں پر صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی درستگی کو یقینی بنا یا جائے ،محکمہ الیکٹریکل بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہشب برات پر قبرستانوں میں اپنے پیاروں کے قبروں پر آنے والے زائرین کی سہولتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے ضلع کورنگی کے تمام قبرستانوں میں ہیوی اسٹینڈ بائی جرنیٹرز نصب کئے جائیں تاکہ زائرین کو کسی بھی قسم کی دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ان خیالا کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ ضلع کورنگی میں قائم مختلف قبرستانوں کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت شب برات کے حوالے سے قبرستانوں پر جاری بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئر مین سید نیئر رضا نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ شب برات سے قبل قبرستانوں اور مساجد و امام بارگاہوں سمیت علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی درستگی کو یقینی بنا یا جائے انہوں نے بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ فراہمی و نکاسی آب اور روشنی کے انتظامات کے حوالے سے مسائل کے حل کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور کے الیکٹرک کی مقامی انتظامیہ کے باہمی مشاورت کے ساتھ اقدامات کئے جائیں تاکہ عوامی شکایات کا ازالہ ممکن ہوسکے دورے کے موقع پر قبرستانوں کے اطراف اور آمد و رفت کے راستوں سے تجاوزات اور دیگر رکاوٹوں کے خاتمے کے احکامات دیتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شب برات سے قبل ضلعی حدود میں قائم تمام قبرستانوں اور عبادت گاہوں پر جاری انتظامات مکمل کئے جائیں اس میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کا قطعی مظاہرہ نہ کیا جائے ۔