مفاد پسند عناصر عوام میں غلط خبریں پھیلانے میں مصروف ہیں،چوہدری محمدبرجیس طاہر

جینا اورمرنا سانگلہ ہل کے عوام کے ساتھ ہے،اپنے حلقے سے کامیاب ہوکرعوام کی بے لوث خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا،بیان

منگل 24 اپریل 2018 18:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانگلہ ہل اُن کا آبائی شہر اور گھر ہے اور سانگلہ ہل سے باہر کسی اور حلقے سے الیکشن لڑنے کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ گزشتہ چند دنوں سے کچھ مفاد پسند عناصر اُن کے خلاف عوام میں غلط خبریں پھیلانے میں مصروف ہیں کہ وہ اپنے آبائی حلقے این اے 135 اور نئی حلقہ بندیوں کے بعد این اے 117 کی بجائے این اے 122 سے الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ این اے 122 سے الیکشن لڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور ان خبروں کا مقصد محض سانگلہ ہل اور حلقہ این اے 117 کے عوام کو confuse کر کے مسلم لیگ (ن) کو کمزور کرنا اور اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہاکہ اُن کا جینا اورمرنا سانگلہ ہل کے عوام کے ساتھ ہے اور وہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی اس ہی حلقے سے انتخاب میں حصہ کے کر اور کامیاب ہو کرعوام کی بے لوث خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ بے بنیاد خبروں پر ہرگز کان مت دھریںجن کا محض مقصد مسلم لیگ(ن) کو کمزور کرنا ہے ۔انہوںنے کہاکہ سانگلہ ہل اور حلقہ این اے 117 کی عوام مسلم لیگ(ن) کی مضبوطی کے لیے کام کریں ۔انہوںنے اس اُمید کا بھی اظہار کیا کہ پیش آمدہ انتخابات میں وہ کامیاب ہو کروہ ایک بار پھر سانگلہ ہل اور حلقہ این ای117 کے عوام کی نمائندگی کریں گے اور ایک طرف قائد مسلم لیگ (ن) محمدنوازشریف کی ووٹ کا تقدس بحال کرانے میں اُن کے ایک جانفشان کارکن کا کردار ادا کریں گے اور دوسری جانب اُن ہی کے وژن اور نظریے کے مطابق عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا محترک اور فعال کردار جاری رکھیں گے اور حلقہ این اے 117 کو پاکستان کا خوشحال ترین علاقہ بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :