جمرود،تیراہ راجگل کوکی خیل متاثرین و ایف ڈی ایم اے حکام کے درمیان مذاکرات

متاثرین نے مسائل اور مطالبات سے ایف ڈی ایم اور پولیٹیکل انتظامیہ حکام کو آگاہ کیا

منگل 24 اپریل 2018 18:09

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) جمرود تحصیل آفس میں ایف ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر اپریشن ناصر درانی،اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ زاھد عثمان کاکا خیل اور تیراہ راجگل کوکی خیل سے نکل مکانی کرنے والے کوکی خیل متاثرین کے کمیٹی کے اراکین کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں متاثرین نے اپنے مسائل اور مطالبات ایف ڈی ایم اور پولیٹیکل انتظامیہ حکام کو آگاہ کیا اور کہا کہ 2011 سے وادی تیراہ راجگل کوکی خیل سے نکل مکانی کرکے یہاں جمرود و دیگر پرامن علاقوں میں رہائش پذیر ہے تاہم حکومت نے کوئی مدد نہیں کی ہے اس لیے ہمارے مطالبہ ہے کہ متاثرین کو اپنے علاقے وادی تیراہ راجگل کوکی خیل کو باعزت واپسی،سروے کرکے نقصانات کا ازالہ جبکہ ملاکنڈ متاثرین طرز پر پیکج دیا جائے جس پر ایف ڈی ایم کے کے ڈائریکٹر جنرل ناصر درانی نے کہا کہ کوکی خیل متاثرین کے مطالبات جائز ہے اس لیے ان مطالبات کو منظور کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔

(جاری ہے)

بعد از کوکی خیل قبیلے کے مشران نے جرگہ کا انعقاد کرکے کہا ہے کہ اگر ان کے جائز مطالبات نہیں مانے گئے تو پیر کے دن جرگہ طلب کرکے آئندہ لائحہ عمل طے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :