غزہ ، بیت لاہیا میں دھماکہ، 55 سالہ فلسطینی کسان شہید ہوگیا

منگل 24 اپریل 2018 18:09

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) غزہ پٹی کے شمال میں واقع قصبے بیت لاہیا میں دھماکے کے نتیجے میں 55 سالہ فلسطینی کسان محمد نمر المقادمہ شہید ہوگیا۔فلسطینی وزارت صحت کے بیان کے مطابق غزہ پٹی کے شمال میں واقع قصبے بیت لاہیا میں ایک دھماکے کے نتیجے میں ایک 55 سالہ فلسطینی کسان محمد نمر المقادمہ شہید ہوگیا ہے۔فوری طور پر دھماکے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہو گئے جن میں ایک محمد نمر کا بیٹا ہے، اسے سر میں چوٹ آئی۔ اس کے علاوہ ایک اور فلسطینی کسان بھی زخمی ہوا۔عینی شاہدین کے مطابق یہ دھماکہ زرعی اراضی میں ہوا جو المقادمہ خاندان کی ملکیت ہے۔ یہ زمین غزہ پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحد سے چند سو میٹر کی دوری پر ہے۔فلسطینی سکیورٹی ذرائع کے مطابق حماس کے زیر انتظام وزارت داخلہ نے دھماکے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔