ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز ورک سے عرفان کھوکھر کی سربراہی میں ایل پی جی ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

منگل 24 اپریل 2018 18:16

ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز ورک سے عرفان کھوکھر کی سربراہی میں ایل پی جی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) آئی جی پنجاب کے حکم پر چیئرمین ایف پی سی سی آئی علاقائی قائمہ کمیٹی برائے ایل پی جی انڈسٹری 2018 و ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان اور فائونڈر ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایل پی جی چیمبر آف پاکستان) عرفان کھوکھر کی سربراہی میںایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے سربراہان نے ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز ورک سے ملاقات کی۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر کی بھری ہوئی گاڑیوں کی ڈکیٹی میں ملوث ملزمان کو بے نقاب کرنے کیلئے DPOشیخوپورہ نے SPانوسٹی گیشن شیخوپورہ محمد عاصم کی سربراہی میں 5رکنی کمیٹی تشکیل دے کر 3دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے جس پر عرفان کھوکھر نے انکا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

عرفان کھوکھر نے بتایا کہ 14اپریل2018 گاڑی مزدا نمبر LEI-5658ماڈل 2014 بیچ سڑک بمع 110بھرے ہوئے کمرشل سلنڈر شیخوپورہ روڈ سے لوٹ لیے گئے تھے ۔

مزدا کی مالیت 25لاکھ،سلنڈروں کی مالیت 6لاکھ93ہزار اور گیس کی مالیت 414800 روپے ،کل مالیت 3607800روپے تھی۔اسی علاقہ میں 3سال پہلے یکم نومبر2014کو ہونے والی واردات میں 100کمرشل بمع گیس، مالیت16لاکھ روپے پر بھی بحوالہ رپٹ نمبر 17 مورخہ 15نومبر2014 سیریل نمبر 1713پر تھانہ ہائوسنگ کالونی ضلع شیخوپورہ میںمقدمہ 468/14 درج ہے۔کل مالیت 5207800 روپے کی لوٹ کے بعد ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

عرفان کھوکھر نے DPOشیخوپورہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کی گاڑیاں بیچ سڑک لوٹنے سے پولیس کی پرفارمینس پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں جو کہ پولیس کی بدنامی کا باعث ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے شکر گزار ہیں جن کی وجہ سے پنجاب کی عوام کو ایل پی جی میں سیفٹی اور سکیورٹی نظر آرہی ہے۔