ٹریفک قوانین کی پابندی محفوظ سفر کی ضمانت اور مہذ ب قوم کی پہچان ہے ،سی ٹی او راولپنڈی

منگل اپریل 18:16

راولپنڈی24اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی بلال افتخار نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی محفوظ سفر کی ضمانت اور مہذ ب قوم کی پہچان ہے روڈ یوزرز دوران ِ ڈرائیونگ روڈ سیفٹی قوانین پر عمل کریں تو منزلِ مقصود تک جلد رسائی ممکن ہے ٹریفک پولیس روڈ یوزرز میں ٹریفک آگاہی کے ساتھ ساتھ ٹریفک سہولیات کے لئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز کچہری چوک میں’’ خصوصی ٹریفک آگاہی مہم ‘‘کے دوران روڈ یوزرز میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے کیا اس موقع پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ڈرائیوروں میں پھول اور ٹافیاں بھی تقسیم کی گئیں اس دوران ٹریفک پولیس کا ایجوکیشن ونگ بھی سی ٹی او کے ہمراہ تھا شہریوں میں تقسیم کئے گئے پمفلٹس پر سلوگن تحریر تھیں کہ ’’ شاہراہوں پردورانِ ڈرائیونگ دوسروں کے لئے تکلیف کا باعث نہ بنیں بلکہ آسانی پید ا کریں،موٹر سائیکل سوار دورانِ ڈرائیونگ ہیلمٹ پہنیں،، تیز رفتار ڈرائیونگ اور ون ویلنگ خونی کھیل ہے، دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال اور مسیجز کرنا سخت نقصان دہ ہے ،ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت،بغیر نمبر پلیٹ، بغیر رجسٹریشن اور غیر نمونہ نمبرپلیٹ گاڑی چلانا قانوناًً جرم ہے ، گاڑی پارکنگ قوانین کے مطابق پارک کریں، روڈ حادثات کی روک تھام ٹریفک قوانین کی پابندی سے ہی ممکن ہے،ہے دوسروں کو راستہ دینے کے اصول کو اپنایا جائے تو دورانِ ڈرائیونگ کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، ٹریفک قوانین کو سمجھ کر ان پر عمل کریںاور دوسرے روڈ یوزرز کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں،غلط پارکنگ ، ڈبل پارکنگ اور نو پارکنگ ایریا میںکسی صورت گاڑی یا موٹر سائیکل پارک نہ کریں،تحمل اور ذمہ دار ی سے ڈرائیونگ محفوظ اور خوشگوار سفر کی ضمانت ہے، شاہرائوں پر ڈرائیونگ سے پہلے قوائط و ضوابط کا جاننا ہر ایک کے لئے ضروری ہے اور دیگر ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سلوگن تحریر تھیں چیف ٹریفک آفیسر بلال افتخار نے کہا کہ عوام الناس میں ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق آگاہی مہم کو تیز کرتے ہوئے راولپنڈی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ کو مزید فعال کر دیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ راولپنڈی شہر اور تحصیل ہائے میں روڈ یوزرز میں آ ن گرائونڈ ٹریفک آگاہی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔