راولپنڈی،آر پی او کے حکم پر پولیس افسران کے تبادلوں کا حکم جاری

منگل 24 اپریل 2018 18:19

راولپنڈی24اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان نے ریجن ہذا کے متعدد پولیس افسران کے تبادلہ جات کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں نئے ترقی یاب ہونیوالے انسپکٹران جنہوں نے ریجنل آفس میں رپورٹ کی تھی انھیں راولپنڈی رینج کے دیگر اضلاع میں ٹرانسفر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان کے حکم پر انسپکٹر محمد شفیق ،انسپکٹر محمد حسین بندیال کا تبادلہ ضلع چکوال،انسپکٹر پرویز اقبال کا ضلع اٹک جبکہ انسپکٹر منیب اقبال، انسپکٹر محمد افضل اور انسپکٹر ممتاز حسین کا تبادلہ ضلع راولپنڈی کر دیا گیا جبکہ ایک دوسرے حکم کے تحت سب انسپکٹر یاسر ربانی ایس ایچ او صدرواہ کا تبادلہ ضلع راولپندی سے ضلع جہلم کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :