راولپنڈی،مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات کے باعث 44افرادزخمی۔ریسکیو ترجمان

منگل 24 اپریل 2018 18:19

راولپنڈی24اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) راولپنڈی کے مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات کے باعث 44افرادزخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو ترجمان کے مطابق ان حادثات میں10افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو1122 کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کیں جبکہ دیگر زخمیوںکوابتدائی طبی امداد دیتے ہو ئے فوری طور پر ضلع راولپنڈی میںقریبی ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع راولپنڈی میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میںکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو 1122 راولپنڈی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں27ڈرائیورز،09مسافراور08پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے جن میں36مرداور08 عورتیں شامل ہیں۔ ان ٹریفک حادثات میں زخمی ہونیوالوںمیں08افراد کی اوسط عمر 18سال سے کم،30 افراد کی اوسط عمر18 سے 40سال کے درمیان،02 افراد کی اوسط عمر 41سے 60سال کے درمیا ن اور04فرد کی اوسط عمر 60سال سے زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :